فیڈریشن کونسل روسی پارلیمنٹ کا وفد تین روزہ سرکاری دورے کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق روسی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ روسی وفد کی قیادت سپیکر ویلینٹینا ماتویینکو کر رہی ہیں ۔ روسی وفد سابق وزیر اعظم وچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی دعوت پر سرکاری دورے پر پاکستان پہنچا ہے ۔ روسی وفد کا استقبال ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان، سینیٹر بشریٰ انجم بٹ اور روسی سفیر البرٹ خوریف نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور نوشہرہ موٹروے پر نان کسٹم پیڈ گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام
روسی وفد کا استقبال ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان، سینیٹر بشریٰ انجم بٹ اور سفیر البرٹ خوریف نے کیا۔ توقع ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی اور پارلیمانی تعلقات میں ایک اہم لمحہ ہوگا۔ ویلنٹینا میٹوینکو اپنے قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کرنے کے علاوہ کل سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا سکولوں میں داخلہ لینے والے بچوں کو ماہانہ وظیفے دینے کا اعلان