جعلی رسیدیں جاری کرنے پر2 ریسٹورنٹس سیل کر دئیے گئے

جعلی رسیدیں جاری کرنے پر2 ریسٹورنٹس سیل کر دئیے گئے

ایف بی آر ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد نے جعلی رسیدیں جاری کرنے پر 2 ریسٹورنٹس سیل کرد ئیے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈ رل بورڈ آف ریونیو کے حکام کا کہنا ہےکہ پوائنٹ آف سیل ٹریکنگ سافٹ ویئر سے جعلی رسیدوں کی تصدیق ہوئی ، دونوں ریسٹورنٹس کو سیل کرنے کے علاوہ 5،5لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر کا ریسٹورنٹس، ریٹیلیرز کی جعلی رسیدکی نشاندہی پر انعام کا اعلان

ایف بی آر کے مطابق کہ 25 اکتوبر 2024سے پوائنٹ آف سیل انعامی سکیم کا آغاز ہو چکا ہے پہلے مرحلے میں سکیم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور ریٹیلرز کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔ سکیم کو اگلے ماہ نومبر سے ملک بھر میں توسیع دی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں:گویانا نے دنیا کا سب سے بڑا تیل کا کنواں دریافت کر لیا

ایف بی آر کے مطابق جعلی رسیدوں کے بارے میں ایف بی آر کو مطلع کرنے والوں کو انعامات دیے جائیں گے۔ ایف بی آر صارفین کے بینک اکاؤنٹس میں نقد انعامات براہ راست منتقل کرےگا، یہ اہم اقدام جعلی رسیدوں کی روک تھام کے لئے کیا گیا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *