مائیں اپنی بیٹیوں کو گھر چلانا ہی نہیں ملک چلانا بھی سکھائیں: خالد مقبول صدیقی

مائیں اپنی بیٹیوں کو گھر چلانا ہی نہیں ملک چلانا بھی سکھائیں: خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مائیں اپنی بیٹیوں کو گھر چلانا ہی نہیں ملک چلانا بھی سکھائیں ۔

تفصیلات کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ ما ؤں کو چاہیے کہ وہ اپنی بیٹیوں کو چمٹا ہی نہیں نشتر پکڑنا بھی سکھائیں۔ انکا کہنا تھاکہ ہم نے ایسا طرز سیاست دیا ہے جس نے ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستا ن میں قیام امن کیلئے ہر قدم اٹھا ئینگے، محمود خان اچکزئی کا بیان

ملک بنانے والے ہمارے آباؤ و اجداد تھے، بچانے والے ہم ہیں اورچلانے والے آپ لوگ ہو نگے۔ چیئرمین ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ خود کو اس قابل بنائیں اس ملک کے ایوان آپ کے منتظر رہیں۔

کراچی کی آئندہ میئر لڑکی بھی ہو سکتی ہے : فاروق ستار
دوسری طرف ڈاکٹر فاروق ستار کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی کی آئندہ میئر کوئی لڑکی بھی ہو سکتی ہے، وقت آ ن پہنچا ہے ایک بار پھر نوجوانوں کو بلدیاتی کونسلز، صوبائی اور قومی اسمبلی میں بھیجا جائے، نوجوانوں کو تعلیمی اور معاشی طور پر خود مختار بنا کر پوری دنیا میں بھیجیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ایک بارپھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *