خام تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ

خام تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ

ایران اور اسرائیل کے مابین جاری کشیدگی میں کمی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں 5 فیصد تک کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ برطانوی خام تیل کی قیمت 73 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) 68 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔علاوہ ازیں عالمی گیس کی قیمتوں میں بھی ساڑھے 3 فیصد کی کمی ہوئی، جس کے بعد گیس کی قیمت 2 ڈالر 47 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

گزشتہ ہفتے برینٹ اور امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچرز کی قیمتوں میں 4 فیصد اضافہ ہوا تھا، جس کی وجہ یکم اکتوبر کو ایرانی میزائل حملے کے بعد اسرائیل کے ممکنہ ردعمل کی فکر اور اگلے ماہ کے امریکی انتخابات کی غیر یقینی صورتحال تھی۔ ایران نے اسرائیلی فضائی حملے کو کم اہمیت دیتے ہوئے کہا کہ اس سے انہیں محدود نقصان ہوا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *