چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پہلے دن 30 مقدمات کی سماعت کریں گئے

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پہلے دن 30 مقدمات کی سماعت کریں گئے

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کا کمرہ عدالت نمبر ایک میں پہلا دن اور انکی عدالت میں پہلے دن 30 مقدمات سماعت کیلئے مقرر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی عدالت میں پہلے دن بحیثیت چیف جسٹس آف پاکستان 30 مقدمات سماعت کے لیے مقرر ہیں اور ساڑھے نو بجے سے لیکر 10 بج کر چالیس منٹ تک عدالت نے 24 مقدمات سنے ہیں۔ 6 مقدمات وکیل یا فریق کی عدم دستیابی کے سبب ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کیے گئے ہیں اورعدالت کے سامنے بیشتر اپیلیں زائد المیعاد تھیں۔

مزید پڑھیں: سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری کی جانب سے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر

عدالت نے جائیداد تنازعہ کے ایک کیس میں زائد المیعاد اپیل کا اعتراض درخواست گزار کے بیوہ ہونے کی بنیاد پر ختم کردیا اورچیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *