ایل پی جی کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر

ایل پی جی کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے عوام کو پریشان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی مافیا کی بے لگامی نے شہریوں اور دکانداروں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، جس پر عوامی و حکومتی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے۔موسم سرما کی آمد کے ساتھ ایل پی جی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ جاری ہے، جس نے مختلف شہروں کے صارفین کو متاثر کیا ہے۔ کئی شہروں میں ایل پی جی کی قیمت 280 سے 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 251 روپے 30 پیسے مقرر کر رکھی ہے، لیکن حقیقت میں سرکاری نرخوں پر ایل پی جی دستیاب نہیں۔ ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ڈسٹری بیوٹرز اور امپورٹرز اپنی من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں، جس سے شہریوں اور چھوٹے دکانداروں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔

عرفان کھوکھر نے بلیک مارکیٹنگ کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اوگرا سمیت دیگر اداروں سے درخواست کی کہ وہ بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں تاکہ عوام کو اس صورتحال سے نجات مل سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو شہریوں کے لیے ایل پی جی کی خریداری مزید مشکل ہو جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *