پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا کہ وہ بلاول بھٹو کو مستقبل میں کسی نہ کسی طرح وزیراعظم بنتا دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم پر جے یو آئی پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی، جیسا کہ پہلے بھی ہو چکا ہے۔ منظور وسان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات ہیں اور ان کی آپس میں ہم آہنگی نہیں ہے، جس کی وجہ سے وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تک پی ٹی آئی کے بانی جیل میں ہیں، بشری بی بی اور ان کی پارٹی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ 18 ویں ترمیم میں موجود شرائط موجودہ 26 ویں ترمیم کے مشابہ ہیں۔