ایل پی جی سرکاری نرخوں کے بجائے مہنگے داموں فروخت ہونے لگی

ایل پی جی سرکاری نرخوں کے بجائے مہنگے داموں فروخت ہونے لگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اوگرا کی مقرر کردہ قیمتوں کے خلاف شدید بے ضابطگیاں سامنے آگئیں۔ لاہور میں ایل پی جی 280 سے 300 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی۔

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 251روپے 30پیسے مقرر کی گئی لیکن شہر میں کسی بھی امپورٹر یا ڈسٹری بیوٹر کی دکان پر یہ قیمت نہیں مل رہی۔ شہریوں نے حکومت اور محکمہ سوئی گیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قیمتوں کی نگرانی کریں اور زائد قیمت پر ایل پی جی بیچنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں: خام تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ

اس کے علاوہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی 400 روپے تک کا خود ساختہ اضافہ کیا گیا ہے، جس سے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب نیوز ایجنسی کی اطلاعات کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یکم نومبر سے اگلے پندرہ روز کے لیے 2 سے 3 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

یہ کمی عالمی منڈی میں نرخوں کے معمولی نیچے آنے کی وجہ سے ممکن ہو رہی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق گزشتہ 15 دنوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمتیں بالترتیب تقریباً 1.5 ڈالر اور 2.5 ڈالر فی بیرل کم ہو گئی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *