عمران خان کی صحت ٹھیک، سیل میں بجلی بندش والی بات ناقابل قبول ہے : مصدق ملک

عمران خان کی صحت ٹھیک، سیل میں بجلی بندش والی بات ناقابل قبول ہے : مصدق ملک

وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور ان کے کمرے کی بجلی بندش والی بات ناقابل قبول ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مصدق ملک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ جہاں احسن اقبال تھے اُس کمرے میں عمران خان کو رکھا گیا ہے ، جو سیل اقبال کیلئے ٹھیک تھا بانی پی ٹی آئی کے لئے کیوں ٹھیک نہیں ؟۔

یہ بھی پڑھیں:شیر افضل مروت نے فواد چوہدری کی پی ٹی آئی میں واپسی کی مخالفت کردی

اڈیالہ جیل میں قیدکاٹنے کے دوران احسن اقبال کو ایکسرسائزکی سہولیات بھی میسر نہیں تھی، بانی تحریک انصاف نے تو اپنے دوراقتدار میں سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں نواز شریف کے کمرے سے ایئر کنڈیشن (اے سی)بھی اُتروایا تھا ، نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی بھی انڈر ٹرائل قیدی تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت چولستان کینال کو کبھی قبول نہیں کرے گی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پمزہسپتال کےبورڈ نے بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل تندرست ہے ، جیل میں بجلی بند والی بات کے حوالے سے انویسٹی گیشن ہونی چاہیے۔ وزیر پٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کےطریقہ کارکےتحت آئینی بنچ بنے گا، جو بھی جج آئینی بنچ میں آ ئیگا ، ہمیں قابل قبول ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *