پاکستان کرکٹ ٹیم کے 7 کھلاڑی آسٹریلیا روانہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا روانہ ہونے والوں میں سابق کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور فیصل اکرم و دیگر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 4 نومبر 2024 کو کھیلا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:جیسن گلیسپی قومی وائٹ بال ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ مقرر
دوسری جانب پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے آسٹریلیا نے اپنی 12رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹی 20 سیریز کے لئے آسٹریلوی اسکواڈ میں گلین میکسویل، مارکوس اسٹوئنس، ایڈم زمپا ،میتھیو شارٹ ، شین ایبٹ، زوئیر بارلیٹ، کوپر کنولی، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، جیک فریزر مک گرک، ایرون ہارڈی، جوش انگلس اور اسپینسر جانسن بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گیری کرسٹن قومی کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی
دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز14، 16 اور 18 نومبر کو آسٹریلیا میں کھیلے جائیں گے۔