ادارہِ ماحولیات پنجاب کی جانب سے سموگ کے تدارک کے لیے ہنگامی اقدامات کا آغاز کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے ادارہ ماحولیات پنجاب کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران پنجاب بھر میں 7613 اینٹوں کے بھٹوں اور صنعتی یونٹس کی انسپکشن کی جا چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں سموگ کی شدید صورتحال کے پیشِ نظر ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور یکم اکتوبر سے اب تک 469 اینٹوں کے بھٹوں اور انڈسٹریل یونٹس کو مسمار کر دیا گیا ہے۔
سموگ کی تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے کلک کریں
ادارہ ماحولیات پنجاب کی گزشتہ 28 دنوں کے دوران پنجاب بھر میں 7613 اینٹوں کے بھٹوں اور صنعتی یونٹس کی انسپکشن کی گئی ہے اور دھواں کا سبب بننے والے عوامل پر ماحولیات پنجاب کا سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، گزشتہ ایک ماہ میں 28 دنوں کے دوران 226 انڈسٹریل یونٹس اور اینٹوں کے بھٹوں کو سیل کیا گیا ہے۔
ڈی جی ماحولیات نے کہا کہ پنجاب بھرمیں 1758 یونٹس اور بھٹوں کو نوٹسز اور 318 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں اورپنجاب بھر میں 24333 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی انسپکشن جبکہ 7081 کے چالان اور 1205 گاڑیوں کو بند کردیا گیا ہے۔