کارِ سرکار میں مداخلت، نامور وکیل ایمان مزاری اور انکے شوہر کا ریمانڈ منظور

کارِ سرکار میں مداخلت، نامور وکیل ایمان مزاری اور انکے شوہر کا ریمانڈ منظور

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے کار سرکار مداخلت کے کیس میں وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس میں نامور وکیل ایمان مزاری اور انکے شوہر ہادی علی چٹھہ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

کیس کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نےکی اوردوران سماعت ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے وکیل عطا اللہ کنڈی نے دلائل دیئے کہ ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ کو معلوم تھا کہ انٹرنیشنل ٹیموں کا روٹ لگا ہوا تھا اور روٹ کھلنے کا انتطار کررہےتھے، وکیل ایمان مزاری نے عدالت پہنچناتھا اور بیریئر ہٹاتے وقت پولیس کی وجہ سے ایمان مزاری زخمی ہوئیں، طبی رپورٹ موجود ہے.

 پراسیکیوٹرراجا نوید نے تیس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل ٹیموں کا پاکستان میں آنا اہم ہے اور بین الاقوامی  ٹیموں کو ملک میں اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا ہوا ہے.

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے دوران روٹ بیریئرز ہٹائے اور عوام کو اشتعال دلایا۔ پولیس نے روکا لیکن وہ سیکیورٹی توڑتے رہے۔

ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ نے انٹرنیشنل ٹیموں کی سیکورٹی کو خطرہ پہنچایا۔جس پر عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جسے بعد میں سناتے ہوئے دونوں کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *