گھریلو صارفین کے لیے گیس قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں

گھریلو صارفین کے لیے گیس قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں

سوئی ناردرن نے گیس کی قیمتوں میں 64 روپے 16 پیسے اضافے کی درخواست اوگرا میں جمع کروا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں کر لی گئیں ہیں اورسوئی ناردرن نے گیس کی قیمتوں میں 64 روپے 16 پیسے اضافے کی درخواست اوگرا میں جمع کروا دی ہے۔سوئی ناردرن کو رواں مالی سال کی ضروریات میں 20 ارب 58 کروڑ 20 لاکھ روپے کی کمی کا سامنا ہے اور مالی ضروریات میں 48 کروڑ 90لاکھ روپے ایل پی جی ایئرمکس پر وجیکٹ کے بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری کی جانب سے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر

سوئی ناردرن کے گھریلو صارفین کو رواں مالی سال کے دوران آر ایل این جی پر منتقلی کی لاگت163ارب 5کروڑ 80لاکھ روپے لاگت کی مد میں ادا کرنے ہوں گے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی لاگت کو ایچ ایس ایف او اور خام تیل کے نرخوں سے جوڑا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *