جنوری سے اکتوبر تک سندھ بھر میں ملیریا کے 2لاکھ 49ہزار 151کیسز سامنےآئے ہیں اور کراچی سے ملیریا کے 1ہزار 976کیسز سامنے رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق سب سے زیادہ ضلع ملیر سے ملیریا کے 1ہزار 42کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی: ضلع کورنگی 311،ضلع جنوبی سے ملیریا کے 262 کیسز سامنے آئے ہیں اوراسی طرح کراچی کے ضلع غربی 198،ضلع شرقی 87،ضلع وسطی سے ملیریا کے 76کیسز سامنے آئے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق جنوری سے اکتوبر تک ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیاہے۔ڈویژن سے ملیریا کے 1لاکھ 19ہزار 293 کیسز رپورٹ ہوئے،ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق سکھر ڈویژن سےملیریا کے 17ہزار 777کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اورلاڑکانہ ڈویژن سے ملیریا کے 55 ہزار 294کیسز سامنے آئے ہیں۔
ترجمان محکمہ سندھ نے کہا ہے کہ میرپورخاص ڈویژن سے ملیریا کے 33ہزار 953 کیسز سامنےآئے ہیں ، انہوں نے کہاکہ شہید بینظیرآباد ڈویژن سے ملیریا کے 20ہزار 858 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔