حیات آباد انڈسٹریل سٹیٹ میں واقع نجی فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے کی انکوائری اور جانچ پڑتال کے لئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں حیات آباد انڈسٹریل سٹیٹ میں واقع نجی فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے کی انکوائری اور جانچ پڑتال کے لئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ واقعہ سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ تیس دن کے اندر اندر پیش کیجائے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ26 اکتوبر 2024 کو انڈسٹریل اسٹیٹ، حیات آباد، پشاور میں واقع ایک فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ نے حفاظتی اقدامات سے متعلق اہم خدشات کو جنم دیا ہے۔
مزید پڑھیں: سموگ کے تدارک کے لیے ادارہ ماحولیات پنجاب کا ہنگامی اقدامات کا آغاز
اس طرح کے واقعات اور آفات کے لیے ریلیف، بحالی اور آبادکاری کے محکمے، انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ، اور کے پی اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی خصوصی ہدایات جاری کر د مخصوص ہدایات جاری کرے تاہم اس قسم کے واقعات سے بچا جا سکے ۔
مراسلے کے مطابق وزیر اعلیٰ نے چیف سیکرٹری کو تمام معاملے کی تحقیقات کے لئے انکوائری کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے جبکہ انکوائری رپورٹ تیس دن میں پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
، تحقیقات میں واقع سے متعلق آگ لگنے کی اصل وجہ اور اس تباہی کا باعث بننے والے عوامل کی نشاندہی کی جائے گی ، اسی طرح مذکورہ محکموں کی جانب سے حفاظتی اقدامات کے لئے جاری کردہ ہدایات کے حوالے سے صنعتی یونٹ کی انتظامیہ کی طرف سے کس حد تک عمل درآمد کیا گیا ہے یا نہیں ۔ حفاظتی اقدامات پر عمل درامد نہ کرنے والے کسی بھی انفرادی شخص یا پھر کارخانہ کی نشاندہی اور ذمہ داری کا کیا جائے۔ مستقبل میں ایسے المناک واقعات سے بچنے اور حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کے لئے سفارشات فراہم کی جائیں ۔ حفاظتی اقدامات سے متعلق صوبے کے تمام صنعتی یونٹس کا عمومی جائزہ بھی شامل ہے۔