سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 85 ہزار روپے تک پہنچ گیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 44 ہزار 342 روپے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان جاری رہا، جہاں 100 انڈیکس روزانہ کی بنیاد پر نئی سطحیں عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں 477 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس 90 ہزار 822 پر پہنچ گیا۔اس کے بعد کاروبار کے دوران مزید تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 712 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 90 ہزار 907 پر جا پہنچا۔

بالآخر 100 انڈیکس میں 1045 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 91 ہزار 240 پر پہنچ گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *