ملائیشین وزیراعظم نے دورہ پاکستان کے دوران عمران خان سے ملاقات کی درخواست کی، زلفی بخاری کا دعویٰ

ملائیشین وزیراعظم نے دورہ پاکستان کے دوران عمران خان سے ملاقات کی درخواست کی، زلفی بخاری کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے اپنے حالیہ دورے کے دوران عمران خان سے ملاقات کی درخواست کی، جسے پاکستانی حکام نے مسترد کردیا۔

معروف امریکی براڈ کاسٹر مہدی حسن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بخاری نے بتایا کہ ملائیشین وزیراعظم نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا ارادہ ظاہر کیا لیکن یہ درخواست منظور نہیں کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کے ساتھ ملائیشین وزیراعظم کی ملاقات بھی طے کی گئی تھی جس کے لیے پاکستان میں ملائیشیا کے سفیر نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب سے ملاقات کی مگر وہ ملاقات بھی نہیں ہو سکی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی صحت ٹھیک، سیل میں بجلی بندش والی بات ناقابل قبول ہے : مصدق ملک

زلفی بخاری نے یہ بھی کہا کہ امریکی سفیر کی عمران خان سےکوئی ملاقات نہیں ہوئی حالانکہ امریکی کانگریس کے متعدد اراکین نے درخواست بھی کی تھی۔

دوسری جانب امریکی کانگریس کے 60 سے زائد ارکان نے امریکی صدر کو خط لکھ کر عمران خان اور دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔ خط میں پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کا ذکر کیا گیا ہے اور عمران خان کی فوری رہائی کی درخواست کی گئی ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انتخابات میں بے ضابطگیاں اور ووٹرز کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کی کوششیں کی گئیںاور بائیڈن انتظامیہ سے کہا گیا کہ وہ عمران خان کے تحفظ کی ضمانت لے اور امریکی سفارت خانے کے اہلکار جیل میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *