بشریٰ بی بی کا عمران خان سے ملاقات کا امکان

بشریٰ بی بی کا عمران خان سے ملاقات کا امکان

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی اپنے شوہر و بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کچھ دیر بعد اڈیالہ جیل روانہ ہوں گی ، پشاور ہا ئی کورٹ سے راہداری ضمانت کے بعد بشریٰ بی بی کسی بھی صوبے میں آسانی سے آ جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا میں سب سے زیادہ پیار پاکستان میں ملا : ذاکر نائیک

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی سے کئی اہم معاملات پر گفتگو کریں گی۔ واضح رہے کہ پشاور ہا ئی کورٹ نے مقدمات کی تفصیل سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی وچیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو حفاظتی ضمانت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:نادرا نے پاک آئی ڈی ایپلی کیشن میں نئے فیچرز متعارف کرادیے

عدالت نے تمام اداروں کو آئندہ 14 روز تک کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روک کر بشری بی بی کے خلاف مقدمات کی تفصیل طلب کرلی جبکہ سابق خاتون اول نے راہدای ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *