وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے حکم پر سموگ تدارک کے حوالے سے ہنگامی اقدامات کا اغاز کرتے ہوئے ٹریفک پولیس نےدھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر کریک ڈاؤن کرتےہوئے ایک ہی روز میں 8 لاکھ روپے سے سے زائد گاڑیوں کو جرمانے عائد کیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کیجانب سےسموگ کے تدارک کے حوالےسے خصوصی اقدامات جاری ہیں اور اس حوالےسے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور گزشتہ روز ایک ہی دن میں دھواں چھوڑنے والی 410 گاڑیوں کو 8 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانہ عائد کیئے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کیجانب سے بغیر ترپال ڈھانپے ریت، مٹی و دیگر آلودگی کا باعث بننے والی 219 گاڑیوں کو بھی جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور پنجاب میں سکوگ کے تدارک کے لیئے ٹریفک پولیس، محکمہ ماحولیات اور مائنز ڈیپارٹمنٹ کی 06 مشترکہ ٹیمیں بھی تشکیل دیگئی ہیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں سرکاری وسائل کی چیکنگ کیلئے ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم متعارف