مری جانے والوں کیلئے خوشخبری

مری جانے والوں کیلئے خوشخبری

پاکستان میں پہلا شیشے کا سکائی واک وے مری میں بنایا جائے گا۔ منصوبے کی فیزیبلٹی اسٹڈی پلاننگ کمیشن ٹو کی جانب سے مکمل کر لی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات جاری ہیں، جن میں بیرون ممالک کے طرز پر پہاڑوں میں شیشے کا سکائی واک وے شامل ہے۔ یہ سکائی واک وے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو کہ عالمی معیار کے گلاس واک ویز کی طرز پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ کا قاضی فائزعیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان

اس کے علاوہ مری میں گلاس ٹرین کی تیاری اور ورکنگ بھی جاری ہے، جس کے لیے مری ڈیولپمنٹ پلان کے تحت بڑے پیمانے پر فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ تمام منصوبے مری میں سیاحت کو بڑھانے اور سیاحوں کے تجربات کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہیں، اور یہ علاقے کی قدرتی خوبصورتی کے ساتھ جدید سہولیات کو یکجا کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *