پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) رہنما شیر افضل نے کہا ہے کہ جیل میں عمران خان سے ملاقات میں وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی خراب احتجاجی حکمت عملی سمیت دیگر امور کے بارے میں آگاہ کیا ہے ۔
شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں انہوں نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی حکمت عملی کی ناکامی اور پارٹی کی احتجاجی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ میں جب بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملا تو ان سے پوچھا کہ مولانہ فضل الرحمان پر آپ کا موقف کیا ہے ہمارے ایک ساتھی نے بتایا کہ سربراہ جے آئی ف کی وجہ سے ملٹری کورٹس نہیں بنے۔ عمران خان نے کہا کہ اگر ملٹری کورٹس بن بھی جاتے تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا نئی احتجاجی کمیٹی بنائیں، جس کا میں بھی حصہ ہوں گا، آگے سردیاں بھی آرہی ہیں اس حوالے سے سٹریٹجی بنائیں گے۔ اس بارے ہم ایسی حکمت عملی بنائیں گے کہ اگر ایک لیڈر پکڑا جائے تو دوسرا لیڈ کرے۔