عمران کی وزارت عظمیٰ سےبرطرفی میں امریکی کردار کے الزامات غلط ہیں:میتھیو ملر

عمران کی وزارت عظمیٰ سےبرطرفی میں امریکی کردار  کے الزامات غلط ہیں:میتھیو ملر

امریکی محکمہ خارجہ کےترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی میں امریکی کردار کے بالکل الزامات غلط ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دورا ن ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کےخلاف قانونی کارروائی پاکستانی عدالتوں کا اندرونی معاملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نومبر میں عمران خان کی رہائی کی کوئی امید نہیں نظر آرہی، شیر افضل مروت

ترجمان کے مطابق یہ الزامات غلط ہیں کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی میں امریکا نےکوئی رول پلے کیا، اس پوڈیئم سے یہ بات متعدد بار کہہ چکے ہیں۔ میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست کا معاملہ پاکستانی عوام کو اپنے قانون اور آئین کے مطابق طےکرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے آئینی ترمیم کے لیے 11 ووٹ خرید لیے تھے، مولانا فضل الرحمٰن کا دعویٰ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *