عمران خان قومی لیڈر،کوئی ان کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتا : ملک احمد بھچر

عمران خان قومی لیڈر،کوئی ان کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتا : ملک احمد بھچر

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کوئی بال بھی بیکا نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف پارٹی کے نہیں بلکہ پوری قوم کے لیڈر ہیں ، ان کا کوئی بال بھی بیکا نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈم سی ایم مریم نواز کو اپنے صوبے پرتوجہ د ینے کی ضرورت ہے، جلد پنجاب میں پی ٹی آئی جلسوں کا آغاز کرے گی ۔ سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلوں پر لوگوں کو رنج ہے، عوام کا ری ایکشن ہے، ہم نے کسی کو کوئی ہدایت نہیں دی۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو کھانسی بھی آئے تو مینڈیٹ چوراور جعلی حکومت کہتی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی وجہ سے ہے، پنجاب حکومت اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کے لئے مختلف حربے استعمال کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف میں کوئی دھڑا اور ڈکٹیٹر شپ نہیں: شیخ وقاص اکرم

ملک احمد بھچر کا یہ بھی کہنا تھا کہ سموگ کا اتنا بڑا بجٹ تھا۔ پوچھتا ہوں انہوں نے ابھی تک مصنوعی بارش کیوں نہیں کی ؟ ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی اجلاس میں میں مریم اورنگزیب کی تقریر کا دو ٹوک جواب دیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *