عمران خان جیل میں صحت مند ، ہشاش بشاش ہیں: طلال چودھری

عمران خان جیل میں صحت مند ، ہشاش بشاش ہیں: طلال چودھری

شپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری کا کہنا ہےکہ اگر26 آئینی ترمیم سے کوئی فائدہ نہیں ہوا تو پی ٹی آئی والے کیوں اس کے ممبر بن گئے؟ 

تفصیلات کے مطابق طلال چودھری کا اپنے بیان کہنا تھا کہ دو سے ڈھائی سال گزر چکے ہیں اوریہ یہی سب کچھ کرتے آرہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی کے پشاور میں قیام پر (ن )لیگ کا اعتراض : بیرسٹر سیف کا ردعمل آگیا

چھبیسویں ترمیم پر بہت کچھ کہا لیکن کچھ نہیں ہوا ان لوگوں نے جو کہنا ہے انہیں کہنے دیں۔ ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور ہیں۔

اندازہ لگا ئیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی کے) علی امین گنڈا پور کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی رہائی میں ان کا کردار ہے۔

عمران خان کے پاس ایکسرسائز مشین بھی ہے اور پہلے سے زیادہ صحت مند اور ہشاش بشاش ہیں۔ انہوں نے یہ گفتگو نجی ٹی وی کے پروگرام میزبان و سینئراینکر پرسن حامد میر سے کی ۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر فوری کمی کی جائے، حافظ نعیم الرحمٰن

پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنماء و رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر حامد میر نے پروگرام میں اپنے تجز یے میں کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک دفعہ پھر سڑکوں پر آنے کی دھمکی دی ہے اور انکا کہنا ہے کہ 27ویں ترمیم نہیں آنے دیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *