ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات راول پارک اور راولپنڈی کے مختلف پارکس میں پودوں کی تزئین و آرایش اور موسم سرما کے پھولوں کی کاشت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر راول پارک میں پودوں اور پھولوں کی تزئین و آرائش کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اورموسمِ سرما کی آمد کے حوالے سے راول پارک میں موسم ِ سرما کے پھولوں کی کاشت کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔
پی ایچ اے سٹاف کی جانب سے راول پارک کے واکنگ ٹریک اور پودوں کی کیاریوں کی صفائی کی گئی اور راول پارک کے گراؤنڈ کی گھاس اور پودوں اور پھولوں کی تراش خراش کی گئی۔ ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا ہےکہ راول پارک کا شمار راولپنڈی کے خوبصورت ترین پارکس میں ہوتا ہے ، جہاں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں شہری چہل قدمی اور قدرتی ماحول سےلطف اندوز اٹھانے کے لیئے آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے راولپنڈی شہر کی خوبصورتی کو یقینی بنانے کےلیئے پر عزم ہے اور شہریوں کو بہترین تفریح سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ہر دم کوشاں ہے۔ راول پارک میں دلکش پودوں ، پھولوں اور خوبصورت واکنگ ٹریک کے علاوہ بہترین کرکٹ گراؤنڈ، انڈور سپوڑٹس اور جم ِ کی سہولیات بھی دستیاب ہیں اور شہریوںکی ایک بڑی تعداد روازنہ راول پارک کا رخ کرتی ہے۔