لاہور: رائیونڈ میں عالمی سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج بعد نماز عصر شروع ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجتماع میں شرکت کیلئے مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ تبیلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ 3 نومبر کو دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگا جبکہ دوسرہ مرحلہ 7 نومبر سے 10 نومبر کو دعا کے بعد اختتام پذیر ہوجائے گا۔
سالانہ تبلیغی اجتماع میں ملک بھر سے اور دوسرے ممالک سے بھی مندوبین اورعلمائے کرام شرکت کررہے ہیں۔ سالانہ بین الاقوامی اجتماع کیلئے ٹریفک پولیس کے 13 ڈی ایس پیز، 2 سو تین انسپکٹرز، 9 سو ننانوے وارڈنز اس موقع پر موجود ہوں گے۔
اجتماع کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اورکسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اجتماع کے منتظمین بھی مندوبین کی رہنمائی کیلئے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔