وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا صوبے میں طلباء یونین بحال کرنے کا فیصلہ

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا صوبے میں طلباء یونین بحال کرنے کا فیصلہ

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں طلبا یونین بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ انقلاب لائے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنمنٹ کالج پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبے میں طلباء یونین بحالی کا اعلان کرتےہوئے کہا ہےکہ فیصلہ کن جنگ کا وقت قریب ہے،اس دفعہ فیصلہ کن جنگ کیلئے نکلیں گے، تو گھرمیں بتا کر جائیں گے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نےکہا کہ ملک کی بھاگ دوڑ نوجوانوں نے سنبھالنی ہے اور آج ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، ہم اپنے فیصلے خود نہیں کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکہ، کینڈا، اور برطانیہ کا پاسپورٹ رکھنے والے سکھ یاتریوں کےلیئے پاکستان میں آن لائن ویزا کی سہولت

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نےکہا کہ گھبرائیں گے نہیں تو آگے جائیں گے، محنت کا کوئی بھی متبادل نہیں ہے۔ خامیوں کو دور کرکے آگے جائیں گے،پاکستان نے ہم سب کو پہچان دی ہے اورحقیقی ازادی مانگنے پر سابق چئیرمین کو جیل میں ڈالا گیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا حقیقی ازادی کیلئے جنگ جاری رہے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *