میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کو دھوکہ دہی سے بچنے کے لیے ایک اہم وارننگ جاری کی ہے۔
واٹس ایپ کی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ جعلساز عناصر “دوست یا عزیز کی ضرورت” کے بہانے لوگوں کو فراڈ کا نشانہ بنا رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دھوکہ باز افراد ہیک کی گئی آئی ڈی کا استعمال کرتے ہوئے پیغامات بھیجتے ہیں تاکہ آپ کی رقم ہتھیائی جا سکے۔
یہ افراد یہ بھی دعویٰ کر سکتے ہیں کہ وہ آپ کے کسی رشتہ دار ہیں جن کا فون کھو گیا ہے، اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے آپ کے جاننے والے کی آواز کی نقل کر کے آپ کو دھوکہ دینے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ کی انتظامیہ نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسپام پیغامات رپورٹ کریں یا انہیں فوری طور پر بلاک کریں۔یا پھر اس کے علاوہ میسج ببل کو دیر تک دبا کر رکھیں، رپورٹ کا انتخاب کریں اور ملنے والی ہدایات پر عمل کریں۔