عالمی اور پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 سو روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 2 سو روپے پر آگئی ۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کی کمی کے ساتھ 2 لاکھ 46 ہزار 228 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 709 روپے پر آگئی ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 7ڈالر کے اضافے سے 2777 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی تھی۔