بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ اور دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری ہوسکتے ہیں، احتساب عدالت

بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ اور دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری ہوسکتے ہیں، احتساب عدالت

احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ اور دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا عندیہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق 190ملین پائونڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی اور وکلا صفائی کی عدم موجودگی پراحتساب عدالت کے جج نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اگر یہی طریقہ رہا تو ملزمہ کی ضمانت منسوخ کرنے ان کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کیے جاسکتے ہیں۔

اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پائونڈ ریفرنس کی سماعت کی ۔عمران خان کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی اور ان کے وکیل عثمان ریاض گل عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی کی رہائی انتشار کو مزید تقویت دے گی

سماعت کے آغاز پر بشریٰ بی بی کی جانب سے معاون وکیل خالد یوسف چوہدری نے عدالت میں پیش ہو کر طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔

سماعت کے آغاز پر پراسیکیوشن ٹیم نے اس درخواست کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ نہ تو بشری بی بی عدالت میں پیش ہوئی ہیں اور نہ ہی ان کے وکلاء پیش ہوئےحالانکہ گزشتہ سماعت پر وکلاء کی موجودگی میں آج کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

پراسیکیوشن نے مزید کہا کہ اگر وکلاء ہائیکورٹ میں مصروف تھے تو عدالت کو آگاہ کر سکتے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ درخواست پر بشری بی بی اور ان کے وکلاء کے دستخط تک موجود نہیں ہیں۔ پراسیکیوشن نے یہ بھی کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ بشری بی بی ہر سماعت پر عدالت میں پیش ہوںلیکن اگر وہ نہیں آنا چاہتیں تو اپنا پلیڈر مقرر کریں۔ میڈیکل رپورٹس پر دستخط نہ ہونے کی بنیاد پر پراسیکیوشن نے استدعا کی کہ بشری بی بی ضمانت کا غلط استعمال کر رہی ہیں اور اس حوالے سے شوکاز نوٹس جاری کیا جائے۔

احتساب عدالت نے اس معاملےپر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *