ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات جیتنے کی صورت میں عمران خان کی رہائی کی بات میں کوئی حقیقت نہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات جیتنے کی صورت میں عمران خان کی رہائی کی بات میں کوئی حقیقت نہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات جیتنے کی صورت میں عمران خان کی رہائی کی بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف قانونی کارروائیاں پاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہیں اور ان پر لگے ہوئے الزامات کا فیصلہ بھی پاکستانی عدالتوں نے کرنا ہے۔ انہوں نے ایک پریس بریفنگ کے دوران صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات کئی بار واضح کی جا چکی ہے کہ عمران خان کو ہٹانے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہے اور پاکستان کی سیاست پاکستانی عوام کے لیے ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان نومبر میں جیل سے رہا ہوجائیں گے، لطیف کھوسہ

اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی تھی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق امریکی ایوان نمائندگان کے تقریباً 60 سینیٹرز کا خط صدر جو بائیڈن کو موصول ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس خط کا مناسب وقت پر جواب دیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں جمہوریت کو برقرار رکھنے کے لیے ہر کسی کا جمہوری عمل میں شرکت کرنابنیادی حق ہے۔

انہوں نے انسانی حقوق کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری نے اسلام آباد میں ملاقاتوں کے دوران انسانی حقوق کو مقدم رکھنے پر زور دیا ۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کے سینیٹرز نے عمران خان سمیت سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے بائیڈن انتظامیہ سے پاکستانی حکام سے ضمانت لینے کی درخواست کی ہے۔ اس خط کی قیادت رکن کانگریس گریگ کیسر نے کی، جس میں انسانی حقوق کو امریکی پالیسی میں مرکزی حیثیت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *