عمران خان صرف احتجاج کے ذریعے ہی باہر آئینگے: شیر افضل مروت

عمران خان صرف احتجاج کے ذریعے ہی باہر آئینگے: شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان صرف احتجاج کے ذریعے ہی باہرآئینگے، آئندہ احتجاج حتمی اور آخری ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل میں میزبان کے ساتھ گفتگو کے دوران رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بانی و چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی احتجاج کے بغیر ناممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا صوبے میں طلباء یونین بحال کرنے کا فیصلہ

شیر افضل مروت نے یہ بھی کہا کہ یا تو سرجھکا لیں یا پھرخودداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ طلباء کو پاکستان کیلئے باہر نکلنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ بانی پارٹی کے سامنے بہت زیادہ جھوٹ بولا جاتا ہے۔

جتنی پاور میرے دوستوں نے مجھ پر ضائع کی اتنی مخالفین پر کرتے تو فائدہ ہوتا ۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ اگر میرے دوست میرے ساتھ کمفرٹ محسوس نہیں کرتے تو مجھے احتجاج سے باہر رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:شیر افضل مروت نے سلمان اکرم کو وارننگ کا جواب دیدیا

میرے کچھ دوست نہیں چاہتے احتجاجی کمیٹی میں میرا نام نہ ہو، 9 مئی کے بعد اگرکسی نے احتجاج کیا تومیں نے ہی کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *