متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا آغاز یکم مارچ 2025 سے ہونے کا امکان ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اماراتی ایسٹرونومی سوسائٹی نے رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے معلومات فراہم کر دی ہیں۔ سوسائٹی کے مطابق 3 نومبر 2024 کو ہجری سال کے پانچویں مہینے جمادی الاول کے چاند نظر آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
جمادی الاول کا چاند ممکنہ طور پر غروب آفتاب کے فوری بعد نظر آئے گا، جو رمضان المبارک کی تاریخوں کے تعین میں اہم کردار ادا کرے گا۔
تاہم رمضان المبارک کے آغاز کی حتمی تاریخ چاند کے نظر آنے پر منحصر ہے، جس کا اعلان روایتی طور پر چاند دیکھنے کے لیے تشکیل دی جانے والی کمیٹی کرتی ہے۔
ایسٹرونومی سوسائٹی نے مزید کہا ہے کہ چاند کی بصری شہادت رمضان کے آغاز کی تاریخ کے تعین میں فیصلہ کن ثابت ہوگی۔ عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس حوالے سے حتمی اعلان کا انتظار کریں۔