محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ شمال مشرقی پنجاب میں صبح کے وقت ہلکی سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تا ہم سیالکوٹ، ناروال ، گوجرانوالہ ،لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد،قصور،اوکاڑہ ، بہاولپور اور گردونواح میں صبح کے وقت ہلکی سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔
صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔ا ٓج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: مٹھی 40، لسبیلہ39، چھور، تربت ،میر پور خاص، شہید بینظیر آباد میں 38ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔