سابق صوبائی وزیر عاطف خان کو اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے طلب کر لیا

سابق صوبائی وزیر عاطف خان کو اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے طلب کر لیا

سابق صوبائی وزیر تعلیم اور عمران خان کے قریبی ساتھی عاطف خان کواینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عاطف خان کو محکمہ اینٹی کرپشن نے مالم جبہ منصوبے میں مالی بے ضابطگیوں اوراختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات میں تحقیقات کیلئے طلب کیا ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری نوٹس میں انہیں 12 نومبر کو صبح ساڑھے 10 بجے اینٹی کرپشن ڈائریکٹریٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عاطف خان پر ایک نجی کمپنی کو غیر قانونی طور پر ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *