Skip to content
سندھ حکومت کا جعلی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
Home - Uncategorized - سندھ حکومت کا جعلی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
سندھ حکومت نے جعلی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت ہونے والے امن و امان کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ داخلہ کو اس مہم کے حوالے سے میڈیا میں آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔
اس کے علاوہ محلے کی سطح پر کمیونٹی واچ گروپ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔
چیف سیکرٹری نے اس موقع پر کہا کہ جعلی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے یہ بھی تاکید کی کہ عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے متحرک رہیں۔