دفعہ 144 کے تحت 20 دن تک جیل میں رکھنے سے قانون کی دھجیاں اْڑادی گئیں، عالیہ حمزہ

دفعہ 144 کے تحت 20 دن تک جیل میں رکھنے سے قانون کی دھجیاں اْڑادی گئیں، عالیہ حمزہ

پشاور: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں سب سے بڑا ظلم و جبر یہ ہے کہ عوامی پسندیدہ سیاسی شخصیت اور سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل کے سلاخیوں میں بند کرکے انہیں بنیادی ضروریات سے محروم کررکھا گیا ہے۔

آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ایک سابق وزیراعظم کو پنجرے میں بند کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو جیل میں صرف اس لئے رکھا گیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کو تکلیف دینےاور انکی رہائی کیلئے احتجاج کررہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 کے تحت کسی شخص کو 20 دن تک جیل میں رکھنے سے قانون کی دھجیاں اْڑائی گئیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی ائی ورکرز کیساتھ ناروا سلوک بند کیا جائے۔ عالیہ حمزہ نے کہا کہ پی ٹی ائی ورکرز کو جتنا بھی دبانے کی کوشش کریں گے یہ اتنے ہی مزید فعال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ہمارا پرامن احتجاج جاری رہے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *