ایک جملہ لکھنے سے18 سالوں تک کیسزکی سماعت چلتی رہتی ہے،چیف جسٹس

ایک جملہ لکھنے سے18 سالوں تک کیسزکی سماعت چلتی رہتی ہے،چیف جسٹس

اسلام آباد:چیف جسٹس اف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نےکہا ہے کہ بعض اوقات ایک جملہ لکھنے سے18 سالوں تک کیسزکی سماعت چلتی رہتی ہے۔

 چیف جسٹس اف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے طویل مقدمہ بازی سے متعلق اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف ایک اپیل سن رہا تھا کہ ایک وکیل نےاستدعا کی سپریم کورٹ متعلقہ فورم سےرجوع کرنےکی ہدایت کرے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ افریدی نے کہا کہ بعض اوقات ایک جملہ لکھنے سے18 سالوں تک کیسزکی سماعت چلتی رہتی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں زمینی تنازع کیس میں دو رکنی بینچ کی سماعت کے دوان چیف جسٹس نے کہا کہ حکمنامے میں ایسے تحفظات کا ذکر نہیں کریں گے جس سے مقدمے کی پھر سے مقدمہ ہو۔

وکیل درخواست گزار کی جانب سے تحریری حکمنامے میں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت پر جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا کہ ہمارے لکھے بغیر بھی جب متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتے ہیں۔ آخرمیں عدالت نے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ابزرویشن دینے کی استدعا مسترد کردی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *