لاہور: شادباغ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے گھرمیں گھیس کر ڈکیٹی کی واردات اور لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شادباغ نے لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم گھر سے11 تولہ سونا، زیورات اور 2 لاکھ نقد رقم لیکر فرار ہوگیا۔ اس کے علاوہ گھر میں موجود بیٹی سے زیادتی بھی کی۔
پولیس نے بتایا کہ کیس میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائی جاری ہے۔