پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ہوگئی۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے کم ہوگئی۔ فی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 84 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونے کا بھاؤ 2144 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 44 ہزار 84 روپے ہوگیا ہے۔
عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں سونے کا بھاؤ 25 ڈالر کم ہو کر 2752 ڈالرز فی اونس ہوگیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اُتار چڑھائو کا رجحان جاری ہے۔ اسٹاک مارکیٹ دوبارہ مثبت زون میں آگئی ہے اور 89 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی ہے۔ جبکہ 100انڈیکس 232پوائنٹس بڑھ کر 89200پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔
انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی اور ڈالر 12 پیسے سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے معمولی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے کی کمی کے بعد 277 روپے 73 پیسے پر آگیاہے۔