وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا ڈی چوک احتجاج میں گرفتار سرکاری ملازمین کے لیے پروموشن کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا ڈی چوک احتجاج میں گرفتار سرکاری ملازمین کے لیے پروموشن کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے ڈی چوک احتجاج میں گرفتار سرکاری ملازمین کے لیے پروموشن کا اعلان کر دیا۔

خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین رہائی کے بعد پشاور پہنچےتو وزیراعلیٰ نے ان کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔وزیراعلیٰ نے ملازمین کے لیے ون اسٹیپ پروموشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک ہفتے کی چھٹی کے ساتھ 10 ہزار روپے کا اسٹائپنڈ بھی دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور نے ڈی چوک احتجاج کے دوران پکڑے گئے 42 ریسکیو اہلکاروں کو رہائی کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخواہ بلایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے جو قربانی دی، اس پر میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔یہ اقدام ملازمین کے حوصلے بلند کرنے اور ان کی خدمات کا اعتراف کرنے کے لیے اہم ہے۔

مزید پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عمران خان پر فرد جرم 8 نومبر کو عائد کی جائے گی

دوسری جانب ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والوں میں خیبر پختونخوا حکومت کے سرکاری ملازمین بھی بڑی تعداد میں تھے۔

ضمانت پررہائی کے بعد وزیراعلی نے انہیں اپنے دفتر بلا کر ایک ہفتے کی چھٹی اور ترقیاں دینے کااعلان کیا۔ و فاقی حکومت اس معاملے کو سنجیدہ لے، یہ روایت اچھی نہیں ۔ انہوں نے سابق چیف جسٹس کے ساتھ بیرون ملک اختیار کئے گئے ناروا سلوک کی بھی مذمت کی اور کہا کہ سب سیاسی جماعتوں کو اس طرح کے رویوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *