پاکستان کی معروف سٹیج اداکارہ غزالہ عرف نرگس کو ان کے شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
سٹیج اداکارہ نرگس نے خود پر شوہر کے مبینہ بدترین تشدد کا کیس درج کروا دیا، جس کے بعد پولیس نے ان کے شوہر کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ نرگس پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد اداکارہ بھائی کے ہمراہ مقدمہ دائر کروانے تھانے پہنچیں۔
رپورٹ کے مطابق تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے اداکارہ غزالہ عرف نرگس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیوں کا آغاز کردیا۔
فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) تشدد اور جان سے مارنے کی دفعات کے تحت درج کی گئی، ایف آئی آر متن کے مطابق ملزم ماجد بشیر فارم ہاؤس سے نقدی اور زیورات زبردستی گن پوائنٹ پر لینا چاہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں :گوگل پر دنیا کی مجموعی آمدن سے اربوں گنا زیادہ جرمانہ عائد
اداکارہ کی جانب سے شوہر کے خلاف تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ دائر کروانے کے بعد پولیس نے ملزم ماجد بشیر کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
اداکارہ غزلہ عرف نرگس پر مبینہ تشدد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جبکہ اداکارہ کے بھائی نے بھی میڈیا کو بتایا کہ ان کی بہن کو شوہر نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوٹس
دوسری جانب چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ اداکارہ نرگِس سے ملاقات کرنے پہنچیں ،دوران ملاقات انہوں نے نرگس کو انصاف کی یقین دہانی کروانے کے ساتھ ساتھ ایک پروٹیکشن آفیسر بھی ان کے ساتھ تعینات کر دیا ہے۔
چیئر پرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی نے اس سے معاملے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نرگِس کو پروٹیکشن آرڈر اور قانونی مدد فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔