ٹیکس ہدف میں ناکامی کے بعد وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ سامنے آگئی اور گریڈ 20 اور 21 کے اٹھارہ افسران کے تبادلے کر دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکس اہداف میں ناکامی پر ایف بی آر نے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے چیف کمشنرز لارج ٹیکس پیئرز آفس (ایل ٹی او) کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ گریڈ 21 کے چیف کمشنر ایل ٹی او کراچی ساجد اللہ صدیقی کو رکن ایف بی آر، چیف کمشنر آر ٹی او ون کراچی ڈاکٹر سرمد قریشی کو چیف کمشنر آر ٹی او ملتان، جبکہ چیف کمشنر آر ٹی او سرگودھا فہیم محمد کو چیف کمشنر آر ٹی او ون کراچی تعینات کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے نجکاری، قرضوں اور اثاثوں کی مالیت کتنی ہے؟ اہم حقائق جانیئے