پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور بھارت کو شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں، متحدہ عرب امارات کو 129 رنز کا ہدف دیا، جس میں آصف علی کے 50 اور محمد اخلاق کے 52 رنز کی ناقابل شکست اوپننگ شراکت کی بدولت 129 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ ہدف کے تعاقب میں یو اے ای نے چھ اوورز کے میچ میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے جس میں محمد ذہیب نے یو اے کی طرف سے 53 رنز بنائے۔
دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے چھ اوورز میں 120 رنز کا ہدف دیا، جس میں بھارت چپلی نے 53 اور رابن اتھاپا نے 31 رنز بنائے۔ پاکستان نے ہدف پانچ اوورز میں حاصل کر لیا جس میں آصف علی نے 55، اور محمد اخلاق نے 40 اور فہیم اشرف نے 22 رنز بنائے۔ اس طرح سے پاکستان نے اپنے روائیتی حریف بھارت کے خلاف ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں میچ میں چھ وکٹوں سے با آسانی جیت حاصل کی۔