پاکستانی یونیورسٹی نسٹ کے 43 ریسرچرز کو دنیا کے بہترین 2 فیصد سائنسدانوں میں شامل کیا گیا ہے۔
اسٹینفورڈ یونیورسٹی اور ایلسیویئر کی 2024 کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے 43 ریسرچرز کو دنیا کے ٹاپ 2 فیصد سائنسدانوں میں شامل کیا گیا ہے۔ نسٹ یونیورسٹی کی تحقیقی تعاون کے حوالے سے بین الاقوامی سطع پر مصنوعی ذہانت، انجینئرنگ، اور سائبر سیکیورٹی جیسے شعبوں میں پزیرائی نسٹ یونیورسٹی کی ریسرچ کے حوالے سے اہم ترین کامیابی ہے. عالمی تحقیقی درجہ بندی میں یونیورسٹی کے محقیقین کی عالمی سطع پر 100،000 سائنسدانوں میں پزیرائی یونیورسٹی کی عالمی شناخت کا مظہر ہے۔
اس وقت QS یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق نسٹ یونیورسٹی عالمی سطح پر 353 ویں اور ایشیا میں 64 ویں نمبر پر ہے، اس تعلیمی ادارے نے پاکستان کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک سرکردہ ادارے کے طور پر خود کو متعارف کروایا ہے۔