ایس پی شہربانو کو ویمن کرکٹ ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان

ایس پی شہربانو کو ویمن کرکٹ ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان

ایس پی شہربانو کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم میں اہم عہدے پر فائز ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن ٹیم کی قیادت کے لیے امیدواروں کی تلاش شروع کر دی ہے، اور سابق ڈپٹی کمشنر لاہور سیدہ شہربانو کو اس عہدے کے لیے مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔

سیدہ شہر بانو جو کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے عبوری وزیراعلیٰ پنجاب کے دور میں کافی متحرک رہی ہیں، اس سال فروری میں اس وقت شہرت میں آئیں جب انہوں نے لاہور کے اچھرہ بازار میں ہجوم کے حملے سے ایک خاتون کو بچایا، جو عربی خطاطی کے لباس میں ملبوس تھیں۔

یہ عہدہ اس وقت خالی ہوا جب تانیہ ملک نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا، جو اکتوبر 2021 میں پی سی بی میں شامل ہوئی تھیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *