خیبر پختونخوا دہشتگردوں کے نشانے پر، رواں سال شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

خیبر پختونخوا دہشتگردوں کے نشانے پر، رواں سال شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

رواں سال کے دوران خیبر پختونخوا میں کالعدم تنظیموں‌ کے حملوں‌میں‌ فوج، فرنٹیئر کور، پولیس ، عام شہریوں اور قانون نافذ‌کرنے والے اداروں‌کے429 اہلکار اور شہری شہید جبکہ 789 زخمی ہوئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی جاری عفریت میں‌ رواں سال کے دوران اب تک وزیر اعلیٰ‌علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کا آبائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان انتہائی خطرناک اور متاثرہ رہا ہے. سال 2024کے دوران کالعدم تنظیموں‌کے حملوں‌میں‌ فوج، فرنٹیئر کور، پولیس، عام شہریوں اور قانون نافذ‌کرنے والے اداروں‌کے 429 اہلکار اور شہری شہید جبکہ 789 زخمی ہوئے ہیں۔ کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ‌(سی ٹی ڈی)رپورٹ کے مطابق صوبے میں‌سال 2024 کے دوران سب سے زیادہ 134 پولیس اہلکار شہید اور 326 زخمیز ہوئے۔دہشتگردی کے باعث اب تک 115 عام شہری شہید اور209 افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔

دہشتگردی کی عفریت میں‌وزیر اعلیٰ‌علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کا آبائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سرفہرست ہے جہاں‌پر سکیورٹی فورسز اور پولیس کے سب سے زیادہ 74افراد شہید ہو چکے ہیں‌۔

رپورٹ کے مطابق بنوں‌میں71، شمالی وزیرستان میں 64, جنوبی وزیرستان میں 44, باجوڑ میں33, خیبر میں 30، پشاورمیں 18,کرم میں25، مردان میں11، ملاکنڈ میں11، کوہاٹ میں10، دیر میں 8، مہمند میں 2 اور ہزارہ میں ایک سکیورٹی فورسز، پولیس اور عام شہریوں کو شہید کیا جا چکا ہے. ایف سی کے79 اہلکار شہید اور151 ایف سی جوان زخمی ہوئے۔ ڈی آئی خان میں دہشتگردوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے81 افراد کو شہید جبکہ10اہلکاروں کو زخمی کیا۔ رواں سال اب تک دہشتگردوں نے باجوڑ اور شمالی وزیرستان میں 4 سیاست دانوں کو شہید اور 2 کو زخمی کیا۔

سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سب سے زیادہ25 پولیس اہلکار، 10 ایف سی اہلکار شہید اور 29اہلکار زخمی ہوئے، بنوں میں36 پولیس اہلکار شہید اور21 زخمی ہوئے، باجوڑ میں 18اہلکارشہید اور52 زخمی ہوئے، 2عام شہری شہید ،جبکہ 6 شہری زخمی ہوئے ۔ رپورٹ کے مطابق پشاور میں دہشتگردوں کے ہاتھوں12 پولیس اہلکار شہید جبکہ16 زخمی ہوئے۔

ضع خیبر میں 6پولیس اہلکار شہید اور 12 زخمی، ضلع مردان میں 5 پولیس اہلکار شہید اور 13 زخمی ، ضلع مہمند میں 2 پولیس اہلکار شہید اور5 زخمی ، ضلع دیر میں 2 پولیس شہید اور 7 زخمی ،ضلع کوہاٹ میں 5 پولیس اہلکا ر شہید اور 6 زخمی ، شمالی وزیرستان میں 9 پولیس اہلکار شہید 2 ، جنوبی وزیرستان میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 17زخمی ، ضلع کرم میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی جبکہ ضلع ہزارہ میں ایک شہید اور ایک زخمی ہوا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *