آئی ایم ایف کا پاکستان سے منی بجٹ لانے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا پاکستان سے منی بجٹ لانے کا مطالبہ

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ٹیکس اہداف کے حصول میں ناکامی پر پاکستان سے منی بجٹ لانے کا مطالبہ کردیا۔

جیو نیوزکے مطابق آئی ایم ایف نے ٹیکس اہداف میں ناکامی کے باعث شارٹ فال پورا کرنے کے لیے منی بجٹ لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورچوئل بات چیت کے دوران ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس اہداف پر نظرثانی کی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس شارٹ فال کے باعث پاکستان کو دوسری قسط میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور آئندہ مہینوں کے شارٹ فال کا تخمینہ لگا کر تقریباً 500 ارب روپے کا منی بجٹ متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: اوورسیزپاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر پر کسی قسم کا ٹیکس نہیں، وزارت خزانہ

دوسری جانب ایف بی آر نے آئی ایم ایف سے ٹیکس اہداف پر نظرثانی کی درخواست مسترد ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکس اہداف پر نظرثانی کے معاملے پر کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور یہ معاملہ کبھی ایجنڈے پر بھی نہیں رہا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *