عمران خان کے تمام کیسز ڈیڑھ ماہ میں ختم ہوجائیں گے، بیرسٹر سیف

عمران خان کے تمام کیسز ڈیڑھ ماہ میں ختم ہوجائیں گے، بیرسٹر سیف

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے تمام کیسز ڈیڑھ ماہ میں ختم ہوجائیں گے اور حکومت ظلم و جبر کرکے تھک چکی ہے۔

بیرسٹر سیف نے ایبٹ آباد یونین آف جرنلٹس کے سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جیل میں قید عمران خان کو توڑنے کی کوششیں ناکام بنا دی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی خریداری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس حوالے سے معاشی طور پر حکومت مضبوط ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے کہا ہے کہ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوگی، وکیل فیصل چوہدری

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو باہر فروخت کرنے کے بجائے اسے پاکستان میں ہی رہنا چاہیے۔بیرسٹر سیف نے بشریٰ بی بی کی رہائی کے حوالے سےکہا کہ سابق خاتون اول کی رہائی کا حکم عدالت نے دیا تھا،ان کے کیسز اب بھی چل رہے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے گی اور عوام کو ریلیف دیا جائیگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *