علی امین صوبے پر توجہ دیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں: عظمیٰ بخاری

علی امین صوبے پر توجہ دیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار جماعت بن گئی ہے۔

لاہورمیں نجی چینل سے  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سلطان راہی بننے کی ناکام کوشش کرتے رہتے ہیں ، وہ اپنے صوبے پر توجہ دیں،  دہشت گرد جماعت سے کوئی بات نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور میں سموگ ہر سال آتی ہے لیکن اس بار جو ابتر حالت ہوئی وہ بھارت میں دیوالی پر آنے والی سموگ سے ہوئی ، فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے  بھٹوں کو مسمار کر رہے ہیں ، سکولوں کو جلد بند کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی، مفت ادویات ہوں یا کسان کارڈ وہ صوبہ کو مثالی بنا کر ہی دم لیں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *